اٹک پولیس کی راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد میں ڈکیتی اور قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کی گرفتاری کے لیے کاروائی، ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کی راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد میں ڈکیتی اور قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کی گرفتاری کے لیے کاروائی، ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،گرفتار ڈاکو کے دیگر ساتھی فرارہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں ناکہ جات لگا دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کی راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد میں قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف کاروائی،ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو جس کی شناخت بختی خان کے نام سے ہوئی زخمی ہو گیا جبکہ اس کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں ناکہ جات لگا دیے گئے ہیں۔
اس ریڈ کے دوران اٹک پولیس کو راولپنڈی پولیس کی معاونت حاصل تھی۔زخمی ڈاکو کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔یہ بین الصوبائی ڈکیت گینگ گھروں میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی بڑی وارداتوں میں ملوث ہے،فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس پر حملہ کرنے والوں کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

Wednesday, July 22, 2020