ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا خطرناک ڈکیت گینگ کے خاتمے کے بعد متاثرین کے گھروں کا دورہ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیزمورخہ 24.07.2020
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا خطرناک ڈکیت گینگ کے خاتمے کے بعد متاثرین کے گھروں کا دورہ۔
اہلیان برھان نے جرائم پیشہ گروہ کے خاتمے پر ڈی پی او اٹک کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا دہشت پھیلانے والے خطرناک ڈکیت گینگ کے خاتمے کے بعد متاثرین کے گھروں کا دورہ کیا۔ڈی پی او نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اورعلاقہ کی عوام نے لوگوں کی جان و مال سے کھیلنے والے عناصر کو انکے منطقی انجام تک پہنچانے پر انکا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل حسن ابدال راجہ فیاض الحق،ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد،انچارج آئی ٹی سب انسپکٹر جہانزیب خان اور ایلیٹ انچارج بھی موجود تھے۔ڈی پی او اٹک نے کامیاب آپریشن پر،آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیموں کو مبارکباد بھی دی۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ اٹک پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, July 24, 2020