اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

محکمہ پولیس ضلع اٹک
از دفتر پی -آر-او
اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.دوران سرچ آپریشن02ملزم گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 10لیٹر شراب اور 01عدد رائفل 12معہ کارتوس قبضہ میں لیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری ہے.یہ سرچ آپریشن تھانہ صدر اٹک کے ایریا میں ایس ایچ او کی زیر نگرانی ہواجس میں پنجاب پولیس کی نفری نے شرکت کی.سرچ آپریشن میں 25گھروں کی سرچنگ کی گئی اور 55مشکوک افراد کے کوائف درج کیے گئے.
دوران سرچ آپریشن شراب فروش نور محمدسے 10 لیٹر شراب برآمد کی اور ملزم عامر شہزادسے 12بور رائفل معہ 10 ضرب کارتوس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع اٹک کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے
ترجمان اٹک پولیس

 

 

Saturday, July 25, 2020