اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،07ملزمان گرفتار۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلا عات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ27.07.2020
اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،07ملزمان گرفتار۔
منشیات فروشوں سے 5کلو 420گرام چرس برآمد کی،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 03عدد پسٹل 30بور اور 01کلاشنکوف معہ متعدد روند قبضہ میں لیے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی ٹیم نے منشیات فروش جمشید خان ولد محمد ریاض خان ساکن حمید حضروسے 1200 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ بسال کی ٹیم نے منشیات فروش عمران خان ولد خیال زادہ ساکن میر خیل تحصیل لوئر ضلع اورکزئی ایجنسی سے 2200 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔تھا نہ انجراء کی ٹیم نے ملزم محمد اختر ولد تمر خان سکنہ طورے والی تحصیل جنڈ سے 2020گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم لطیف خان ولد اکرام الدین سکنہ گھوڑا مار تحصیل و ضلع اٹک سے ایک عدد کلاشنکوف برآمد کرکے ملزم کے خلا ف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم وقاص احمد ولد غلام شبیر ساکن حسن ابدال سے پسٹل 30 بور معہ 2 ضرب روند برآمدکیے اور ملزم محمد عدنان ولد محمد فیاض ساکن حسن ابدال سے پسٹل 30 بورمعہ3 ضرب روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے ملزم ممتاز ولد نوشاد خان سکنہ ٹیکسلا ضلع راولپنڈی سے پسٹل 30 بور معہ دو ضرب روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Monday, July 27, 2020