پریس ریلیز مورخہ28.07.2020

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات وتعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ28.07.2020
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی تمام سرکلزکے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،چوکی انچارجز اور ہومیسائیڈ انوسٹیگیشن(HIU) یونٹس کے ساتھ کرائم میٹنگ۔کرائم میٹنگ میں تھانہ جات کے کرائم بالخصوص سنگین مقدمات قتل،ڈکیتی اوراس کے علاوہ چوری،راہزنی وغیر ہ کو میرٹ پریکسو کرنے، ملزمان کی گرفتاری اور مجرمان اشتہاریوں کے ریکارڈ کا الگ الگ جائزہ لیا گیا، عید الضحی اور محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے احکامات جاری کیے،
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،چوکی انچارجز اور ہومیسائیڈ انوسٹیگیشن(HIU)یونٹ کے انچارجز نے شرکت کی جس میں ڈی پی او اٹک نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت تمام فیلڈ افسران اور انچارجز کی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او اٹک نے مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات بالخصوص قتل کے زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے،قتل کے بقیہ ملزمان کو گرفتار کرنے اور کییٹگری اے کے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرخصوصی زور دیا۔ ضلع بھر میں منشیات فروشوں،قحبہ خانوں اور جوئے کے اڈوں کے خلاف کاروائی کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ عید الضحی کے موقع پر عوام کی سیکورٹی کا خیال رکھا جائے گا،کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے پر مکمل پابندی ہو گی نماز عید الضحی کے حوالے سے حکومتی ایس او پی مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے اس حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کا انعقاد کیا جائے تاکہ امن و امان کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Tuesday, July 28, 2020