اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.

محکمہ پولیس ضلع اٹک
از دفتر پی -آر-او
اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.سرچ آپریشنز تھانہ بسال اور تھانہ اٹک خورد کے ایریا میں ایس ایچ اوز کی زیر نگرانی ہوئے۔جس میں پولیس کی نفری نے شرکت کی .سرچ آپریشنز تھانہ بسال کےعلاقہ گاوں مٹھیال اور تھانہ اٹک خورد کے علاقہ گاوں تھنڈی بھیر میں کئے گئے.سرچ آپریشنز میں 16گھروں کی سرچنگ کی گئی اور 56مشکوک افراد کے کوائف درج کیے گئے.
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع اٹک کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے۔

ترجمان اٹک پولیس

 

   

Tuesday, July 28, 2020