شہید کی جو موت ہے و ہ قوم کی حیات ہے ۔زندہ قومیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
شہید کی جو موت ہے و ہ قوم کی حیات ہے ۔زندہ قومیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے ۔
شہید کانسٹیبل محمد اعجاز :مورخہ 26.10.1992کو فوارہ چوک اٹک شہر میں آٹھویں محرم الحرام کے جلوس کے سلسلہ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ اچانک شیعہ سنی تصادم میں گولی لگنے پر موقع پر شہیدہوا۔
شہید کانسٹیبل افریز خان :مورخہ 06.03.1999کی شب گاؤں برھان میں منشیات فروش کے اڈے پر چھاپے کے دوران مقابلہ میں شہید ہوا۔
شہید کانسٹیبل ظہیر عباس :مورخہ 06.03.2000کو کانسٹیبل انچارج حوالات گارد فتح جنگ جو کے ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے سول جج صاحب فتح جنگ پیش کرانے گیا واپسی پر پرائیوٹ وین پر کالا چٹا پہاڑ کے نزدیک ہمرائی ملزمان نے کانسٹیبل کو فائر مار کر شہید کر دیا۔
اٹک پولیس اپنے شیر دل سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے جنکے لہو سے اس چمن میں بہار ہے ۔ہم آپکی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Wednesday, July 29, 2020