ڈسڑکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی قیادت میں اٹک پولیس فلیگ مارچ

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسڑکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی قیادت میں اٹک پولیس کاکرونا SOPsپر عمل درآمد کے لیے فلیگ مارچ،ضلع بھر میں تمام دکانیں بند کرا دی گئیں۔
سرکل اٹک،حضرو اور حسن ابدال میں فلیگ مارچ کیا گیا،اس موقع پر ڈی پی او اٹک اور ڈی سی اٹک کا کہنا تھاکہ حکومتی SOPsپر عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی زیر قیادت اٹک پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کیا گیا۔اس موقع پر تمام دکانوں کو بند کرا دیا گیا۔ڈی پی او اٹک اور ڈی سی اٹک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے دی گئی کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور کسی کو بھی قانون توڑنے کی اجازت ہر گز نہ دی جائیگی۔ان کا مزید کہنا تھاکہ جو بھی قانون توڑنے کی کوشش کرے گا ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ترجمان اٹک پولیس

   

   

 

Wednesday, July 29, 2020