یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس لائن اٹک میں ڈی ایس پی شوکت علی شہید ڈسپنسری کا افتتاح کیا گیا۔یہ افتتاح ڈی ایس پی شوکت علی شاہ شہید کی بیٹی علیزے فاطمہ نے کیا۔اس موقع پر شہید کی والدہ اور اہلیہ کے علاوہ ایس پی انویسٹیگیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی،ڈی ایس پی ہید کوارٹر اظہر شبیر،ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک،ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک،پی آر او اٹک پولیس اور پی ایس او ٹو ڈی پی او اٹک بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایس پی انوسٹیگیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس کے اہل خانہ کو ایک پل کے لیے بھی فراموش نہیں کیا جائے گااور اٹک پولیس ان کے ساتھ ہر موقع پر کھڑی رہے گی۔

