شہدائے اٹک پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فوارہ چوک اٹک میں شمعیں جلانے کی تقریب کا انعقاد

شہدائے اٹک پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فوارہ چوک اٹک میں شمعیں جلانے کی تقریب کا انعقاد ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی ،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمرضلعی انتطامیہ کے افسران اور اٹک پولیس کے افسران کے ساتھ سول سوسائٹی ممبران کی شرکت ۔
تفصیلات کے مطابق فوارہ چوک اٹک میں شہدائے اٹک پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کرنے کی ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی ،ڈی سی اٹک علی عنان، قمر اسسٹنٹ کمشنرز ،اٹک پولیس کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے علاوہ سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارے لیے باعث تقلید ہیں ۔جان سے بڑھ کر قیمتی چیز کسی شخص کے لیے نہیں ہوتی اور جو اپنی جان فرض پر قربان کر دیتے ہیں وہی اللہ کے حضور بلند مرتبہ پاتے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے پولیس کی قربانیوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔