محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے تحصیل حضرو میں زیر تعمیر پولیس سٹیشن حضرو کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈی پی او اٹک نے پولیس چوکی ہٹیاں کا وزٹ کیا۔دوران وزٹ پولیس چوکی کا ریکارڈ ،مال خانہ ، اسلحہ کوت اور چوکی کی صفائی کو چیک کیا۔ڈی پی او اٹک نے ایس ایچ او سمیت تمام پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا کریں اور ان کے ساتھ انتہائی شائستگی کے ساتھ پیش آئیں ۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کر کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا اٹک کی پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ ترجمان اٹک پولیس

