ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی جنڈ میں محرم الحرام میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کے متعلق امن کمیٹی کےممبران اور منتظمین کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی جنڈ میں محرم الحرام میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کے متعلق امن کمیٹی کےممبران اور منتظمین کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔
محرم الحرام میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے جنڈ میں محرم الحرام میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کے متعلق امن کمیٹی کےممبران اور منتظمین کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں امن کمیٹی کےممبران اور محرم الحرام میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کے منتظمین نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی ایس پی جنڈ سرکل ملک تفسیر ،اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر ،ایس ایچ او جنڈ مظہر السلام ،ایس ایچ او انجراء جاوید اقبال اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ڈی پی او اٹک نے محرم الحرام میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پرڈی پی او اٹک کا کہنا تھاکہ تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لا کر محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔سیکورٹی کے متعلق کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔بعد ازاں میٹنگ ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے محرم الحرام میں ہونےوالے جلوسوں کے روٹ کا جائزہ لیا اور سیکورٹی کے متعلق پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں ۔
ترجمان اٹک پولیس