ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی ، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اور ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی اٹک میں محرم الحرام میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کے متعلق امن کمیٹی کےممبران اور منتظمین کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی ، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اور ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی اٹک میں محرم الحرام میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کے متعلق امن کمیٹی کےممبران اور منتظمین کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔
کسی شخص کو مذہبی منافرت ،شر انگیزی اور نفرت پھیلانے کی اجازت ہر گز نہ دی جائے گی،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی
حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شدید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈی سی اٹک علی عنان قمر
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی ،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اور ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے اٹک میں محرم الحرام میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کے متعلق امن کمیٹی کےممبران اور منتظمین کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں امن کمیٹی کےممبران اور محرم الحرام میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کے منتظمین نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایس ایچ او سٹی اٹک حامد کاظمی اور ایس ایچ او صدر اٹک عاطف ستار اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ڈی پی او اٹک نے محرم الحرام میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پرڈی پی او اٹک کا کہنا تھاکہ اٹک پولیس محرم الحرام میں فرقہ واریت اور مذ ہبی منافرت پھیلانے والے عنا صر سے سختی سے نمٹے گی اور سوشل میڈیا یا کسی اور ذریعے سے نفرت اور شر پھیلانے کی کوشش کرنے والے عنا صر قانون کی گرفت میں ہوں گے۔محرم الحرام میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔اس موقع پر ڈی سی اٹک علی عنان قمر کا کہنا تھا کہ حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شدید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی فرد کو ضلع کے امن و امان کو سبو تاژ کرنے کی اجازت ہر گز نہ دی جائے گی۔
ترجمان اٹک پولیس