ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کا ضلع اٹک کا وزٹ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 17.08
ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کا ضلع اٹک کا وزٹ۔
دورہ کے دوران ایڈیشنل آئی جی نے ریورائن پوسٹ فورملی اور پولیس سرچ پارک اٹک خورد کا وزٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے ضلع اٹک کا وزٹ کیا۔ڈی پی او آفس اٹک میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ پنجاب نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی اور ضلع ہذا کے ایس ڈی پی اوز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔بعدازاں میٹنگ ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے ریورائن پوسٹ فورملی کا وزٹ کیا اور ملکی حالات کے پیش نظر پولیس افسران کو بریف کیا۔ ایڈیشنل آئی جی نے پولیس سرچ پارک اٹک خوردکا بھی وزٹ کیا ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو جانفشانی او ردلیری سے ڈیوٹی کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ترجمان اٹک پولیس