اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،03ملزمان گرفتار۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،03ملزمان گرفتار۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1300گرام چرس برآمد،شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 20لیٹر شراب برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ پولیس میں لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پرتھانہ حضرو کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص محمد بلال ولد وارثت خان قوم اعوان ساکن سیدھن تحصیل حضرو سے 1300 گرام چرس برآمد کر کے مزید تلاشی لینے پر 20 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے منشیات اور شراب کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص واحد رسول ولد سیدرسول خان قوم شاہ باجوڑی سکنہ مردان سے 30بور پسٹل معہ 3 ضرب روند برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 01/19بجرم 395/412ت پ اور مقدمہ نمبر 30/19بجرم 399/402 ت پ میں مجرم اشتہاری خواج محمد عرف خواجہ ولد علی بہادر سکنہ مانسہرہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس