ڈسٹر کٹ پولیس اٹک نے سیکیورٹی پلان متعلق محرم الحرام جاری کر دیا۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹر کٹ پولیس اٹک نے سیکیورٹی پلان متعلق محرم الحرام جاری کر دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ڈی پی او آفس اٹک میں کمانڈاینڈ کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا جو کہ ضلع بھر کے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی سرانجام دیگا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں یکم تا 10 محرم الحرام کیٹگری Aکے 28،کیٹگری B کے 25اور کیٹگری C کے 92 جلوس برآمد ہوں گے اور 754مجالس کا انعقاد ہو گا۔جس کی جامع سیکورٹی اور حفاظت کے لئیڈسٹرکٹ پولیس اٹک کے 1742پولیس افسران اور623 وولینٹئزز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔تمام جلوسوں اور مجالس کی نگرانی بذریعہ CCTVکیمرہ جات کی جائے گی۔جلوسوں اور مجالس کے انٹری پوائنٹس پرواک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کا عمل سرانجام دیا جائے گا۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس اٹک نے وولینٹئرزکی خصوصی تربیت کا اہتمام کیا ہے۔جلوسوں اور مجالس کے انعقاد کے سلسلہ میں پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے جانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل لیول پر ایلیٹ پولیس فورس کے دستے سٹینڈ بائی رہیں گے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں اٹک پولیس پہلے سے زیادہ چوکس ہو کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے گی اور کسی ملک دشمن عناصر کو تخریب کاری کی اجازت ہر گز نہ دی جائے گی۔
ترجمان اٹک پولیس