اٹک پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون جاری۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص قاسم خان ولد سلیم خان ساکن مدینہ ٹاون شکر یال ضلع راولپنڈی سے 30بور پسٹل معہ 5 ضرب روند برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 264/19مورخہ 07.09.2019 بجرم 395/412ت پ میں مجرمان اشتہاری محمد عمران ولد خان محمد سکنہ دھمنالہ ترالہ ڈاکخانہ پھلڑ ہ تحصیل و ضلع مانسہرہ اور جاوید ولد بہادر ساکن کھرانہ ترپی تحصیل و ضلع مانسہرہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 41/17مورخہ 16.07.2017بجرم 7ATAمیں مجرم اشتہاری سیماب علی ولد غالب خان سکنہ کتبال فتح جنگ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس