اٹک پولیس کا محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سرکل فتح جنگ ، جنڈ،پنڈیگھیب اور سرکل حسن ابدال میں فلیگ مارچ کا انعقاد۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سرکل فتح جنگ ، جنڈ،پنڈیگھیب اور سرکل حسن ابدال میں فلیگ مارچ کا انعقاد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر اٹک پولیس نے سرکل فتح جنگ، جنڈ،پنڈیگھیب ،اورحسن ابدال میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا جس میں پنجاب پولیس کے افسران ،ایلیٹ فورس اوردیگر سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے سلسلہ میں امن عامہ کے قیام کو یقینی بناناہے ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس محرم الحرام میں کسی تخریب کاری کی اجازت ہر گز نہ دے گی ۔اٹک پولیس کسی بھی دہشت گردی کی کاروائی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ ۔
ترجمان اٹک پولیس