محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کے جائزہ کے لیے سٹی اٹک میں جلوس کے روٹس کا وزٹ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات کے جائزہ کے لیے سٹی اٹک میں جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا اور ایس ڈی پی او صدر سرکل اے ایس پی عمارہ شیرازی اور ایس ایچ او سٹی اٹک حامد کاظمی کوجلوس کے انتظامات کے متعلق احکامات جاری کیے۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ جلوس کے روٹ میں آنے والی تمام دکانات،مکانات اور خالی جگہیں مکمل طور پر چیک کی جا رہی ہیں۔جلوس کے راستے میں تمام چھتوں پر الرٹ سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔جلوس کے راستے میں آنے والی تمام گلیوں کو قناتوں،خاردار تاروں اور بیرئرز کے ذریعے مکمل طور پر بند کیا گیا ہے اور پولیس کے الرٹ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے جلوس اور مجالس کے تمام راستوں کو چیک کروایا جا رہا ہے۔اٹک پولیس عوام کی حفاظت کی مقدس ذمہ داری کو ہر حال میں نبھائے گی۔
ترجمان اٹک پولیس

