اٹک پولیس نے تین سالہ معصوم بچے سدیس کے قاتل کو فوری گرفتار کر لیا۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس نے تین سالہ معصوم بچے سدیس کے قاتل کو فوری گرفتار کر لیا۔
ملزم عابد خان ولد نواز خان کے مطابق اس نے بچے کا گلہ دبا کر قتل کر دیا وجہ دشمنی بچے کے والد کا ملزم پر بری نظر رکھنا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 20 اگست 2020 کو محمد فاضل خان ولدوارث خان ساکن پیر آباد نرتوپہ تحصیل و ضلع اٹک نے تھانہ حضرو میں تحریری درخواست دی کہ اس کا تین سالہ بچہ سدیس بچوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے گھر سے باہر گیا تھا جوکہ ابھی تک واپس نہ آیا ہے جسکو میں نے محلہ میں اردگرد گھروں میں تلاش کرنا شروع کر دیا مجھے پتہ چلا ہے کہ عابد خان ولد نواز خان میرے بچے کے ساتھ مشکوک حالت میں کھڑا تھا جس پر میں نے عزیز اقارب کے ساتھ مل کر عابد خان اور اپنے بیٹے کو تلاش کرنا شروع کر دیا جو ابھی تک مجھے نہ ملا ہے۔میرے بیٹے کو بازیاب کروا کر میری داد رسی کی جائے۔جس پر حضرو پولیس نے مقدمہ نمبر 310 بجرم 363 ت پ درج کر کے کاروائی شروع کر دی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم عابد خان کو گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش ملزم عابد خان نے انکشاف کیا کہ اس نے تین سالہ معصوم سدیس کو گلہ دبا کر قتل کیا اور اسکی کی لاش کو اپنے گھر میں اپنی حویلی میں دفن کر دیا۔ملزم کے انکشاف پر اسکے گھر سے زمین میں دفن شدہ لاش برآمد کر کے جرم 302/201 ت پ ایضاد کیا گیا۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ مقتول کا والد اس پر بری نظر رکھتا تھا جس پر اس نے رنج میں آ کر اس کے بیٹے کو قتل کر دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ قاتل جتنا بھی چالاک ہو قانون کی نظر سے نہیں بچ سکتا اور اسکا انجام سلاخیں ہے۔
ترجمان اٹک پولیس