محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے صدر سرکل میں فلیگ مارچ کا انعقاد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر اٹک پولیس نے صدر سرکل میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا جس میں پنجاب پولیس کے افسران ،ایلیٹ فورس پاک آرمی اوردیگر سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔فلیگ مارچ پولیس لائن اٹک سے شروع ہوا جوکہ مختلف راستوں سے ہوتا ہوا کچہری چوک پر اختتام پذہر ہوا۔فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اظہر شبیر،ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس،ایس ایچ او سٹی اٹک حامد کاظمی،ایس ایچ او صدر اٹک عاطف ستار اور چیف سیکیورٹی آفیسر اٹک نعیم خان نے اپنے ٹیموں کے ساتھ فلیگ مارچ میں شرکت کی۔ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے سلسلہ میں امن عامہ کے قیام کو یقینی بناناہے ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس تمام تر توانایوں عوام کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی میں صرف کر رہی ہے ہم کبھی بھی تخریب کار اور ملک دشمن عناصر کو انکے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ترجمان اٹک پولیس