محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ اٹک پولیس نے مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا دینے والے عناصر پر گرفت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔اس ضمن میں عوام الناس کو اس آفیشل پیج اور ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا کہ کسی بھی مذہب یا فرقہ کے خلاف نفرت انگیز مواد پر سخت ایکشن لیا جائے گا ۔آج ضلع اٹک کے رہائشی بابر نامی شخص نے فیس بک اور واٹس ایپ کے سٹیٹس پر نفرت انگیز پوسٹس شئیر کیں جن کا مقصد ایک مکتبہ فکر کے لوگوں میں اشتعال پھیلانا تھا جس پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اسے پابند سلاسل کر دیا ۔ ہم آپ سے یہ پر زور اپیل کرتے ہیں کہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا ذمہ دارانہ استعمال کریں ۔پاک سر زمین کو نفرت اور تعصب کی گندگی سے آلودہ مت کریں ۔آپ کی طرف سے شئیر کی گئی کوئی بھی اشتعال انگیز پوسٹ آپکو سلاخوں کے پیچھے دھکیل سکتی ہے ۔ ترجمان اٹک پولیس