ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے محرم الحرام میں مجالس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تمام افسران کو احکامات جاری کر دیئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلہ میں تھانہ باہتر کے علاقہ میں ہونے جلوس کے سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔تمام پوائنٹس پر بامسلح اور الرٹ پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں۔جلوس میں شرکت کرنے والے تمام افراد کو مکمل چیک کیا جا رہا ہے۔قریب کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی تخریب کاری کی کاروائی کو روکا جا سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اٹک پولیس کسی بھی دہشت گردی یا تخریب کاری کی کاروائی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ ترجمان اٹک پولیس