اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 02ملزمان گرفتار۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 02ملزمان گرفتار۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2کلو 800گرام چرس برآمد،
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس کی آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ رنگو کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص زاہد محمود ولد زمرد خان قوم پٹھان ساکن کالپور موسیٰ تحصیل حضرو سے 1600 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص محمد رمضان ولد اشفاق سکنہ مراڑیہ تحصیل و ضلع حضرو سے 1200 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان اٹک پولیس