ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے آج فتح جنگ میں مجالس اور جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ایس ڈی پی او فتح جنگ سید ذوالفقار گیلانی اور ایس ایچ او فتح جنگ عابد منیر کو ہدایات جاری کیں کہ سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنایا جائے۔تمام گلیوں،دکانوں،مکانوں اور خالی جگہوں کو چیک کیا جائے ۔جلوس کے راستوں میں آنے والے چھتوں پر سنائپرز تیار کیے جائیں اور سیکیورٹی کو مکمل فول پروف بنایا جائے۔آنکا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں کسی قسم کی تخریب کاری اور دہشت گردی کی کاروائی سے نمٹنے کے لیے اٹک پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔ ترجمان اٹک پولیس

