ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ملہوالی علاقہ تھانہ پنڈیگھیب میں جاری جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او پنڈیگھیب ملک تفسیر اور ایس ایچ او پنڈیگھیب محمد نواز بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں کسی قسم کی تخریب کاری اور دہشت گردی کی کاروائی سے نمٹنے کے لیے اٹک پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔ ترجمان اٹک پولیس

