اٹک پولیس نے محرم الحرام میں سوشل میڈیا کے ذریعے مذہبی مقدسات کی توہین اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون

اٹک پولیس نے محرم الحرام میں سوشل میڈیا کے ذریعے مذہبی مقدسات کی توہین اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے مذہبی جنونیوں کو پابند سلاسل کیا ہے۔معاشرے میں کسی بھی مذہب ،مذہبی مقدسات (انبیائے کرام علیہ السلام،صحابہ کرام، اہل بیت اطہار،ازواج مطہرات، مذہبی عبادتگاہوں) اور مسالک کے خلاف توہین آمیز اور نفرت انگیز پوسٹس پر آپکو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے گا۔آج تھانہ بسال کی ٹیم نے فیس بک پر فرقہ وارانہ پوسٹ پر محمد عارف ولد نیک محمد سکنہ مردال جنڈ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ ترجمان اٹک پولیس