ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے پنڈیگھیب کے علاقہ ملہوالی میں جاری جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈیگھیب ملک تفسیر،اسسٹنٹ کمشنر پنڈیگھیب حیدر عباس، پاک آرمی اور رینجرز کے افسران اور ایس ایچ او پنڈیگھیب محمد نواز بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ڈی پی او اٹک نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو ڈیوٹی کے متعلق ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس کسی شیر پسندی اور تخریب کاری سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے عوام کی حفاظت کا فریضہ ہر حال میں نبھائیں گے۔ ترجمان اٹک پولیس

