ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اٹک شہر میں جاری جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اٹک شہر میں جاری جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل اے ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی،ایس ایچ او سٹی اٹک حامد کاظمی،ایس ایچ او صدر اٹک عاطف ستار ، ایس ایچ او حضرو حاجی گلفراز اور پرسنل سٹاف آفیسر آفتاب بخاری بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ڈی پی او اٹک نے الرٹ ڈیوٹی کرنے پر پولیس افسران اور ریسکیو 1122 کی ٹیم کو شاباش دی اورمزید الرٹ اور جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹی کرنے کی ہدایا ت دیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس کسی شیر پسندی اور تخریب کاری سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے عوام کی حفاظت کا فریضہ ہر حال میں نبھائیں گے۔ ترجمان اٹک پولیس