اٹک پولیس نے محرم الحرام میں سوشل میڈیا کے ذریعے مذہبی منافرت اور فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاون کیا ہے۔اس ضمن میں آج تھانہ بسال کی حدود میں رہنے والے اس ملزم نے صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں نازیبا پوسٹ فیس بک پر شئیر کی جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بسال کی ٹیم نے افضال نامی ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ضلع اٹک میں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کرنے والے تمام عناصر جیل کی ہوا کھائیں گے۔ ترجمان اٹک پولیس