اٹک پولیس معاشرے میں سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ وارانہ نفرت کا پرچار کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں

اٹک پولیس معاشرے میں سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ وارانہ نفرت کا پرچار کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کر رہی ہے۔ تمام مسالک کے افراد کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ فیسبک پہ نفرت پر مبنی کوئی پوسٹ نہ لگائیں ورنہ جیل کی سلاخیں آپ کا مقدر ہو سکتی ہے۔حمزہ خان ولد سعادت خان نامی اس ملزم نے فیس بک پر صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں توہین آمیز زبان استعمال کی جس پر تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ اٹک پولیس آپ سے یہ اپیل کرتی ہے کہ معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دیں اور تمام مسالک کے افراد ایک دوسرے کی مقدسات کا احترام کریں۔ ترجمان اٹک پولیس