محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ اٹک پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوائیرپورٹ کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 41مورخہ 16.07.2017بجرم 7ATA/397/353/341/342/186/427/148/149/337Lii/Fi/Ai/412ت پ میں مجرمان اشتہاری احسن صدام ولد عبد القیوم سکنہ چورا شریف جنڈ،عبد الغفور ولد نور محمد سکنہ لنگرتحصیل جنڈ،محمد عارف ولد نور محمد سکنہ لنگر جنڈ اور خان زمان ولد غلام نبی سکنہ اچرال فتح جنگ کو گرفتار کر کے باپند سلاسل کر دیا۔ تھانہ بسال کی ٹیم نے مقدمہ نمبر43/20بجرم 302/34ت پ میں مجرم اشتہاری محمد سلیم ولد محمد اسماعیل سکنہ مردان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ ترجمان اٹک پولیس