شہدائے کربلا کی عظیم روحوں کے ایصال ثواب کے لئے تھانہ باہتر میں ایس ایچ او سید مظہر حسین شاہ نے قرآن خانی کی محفل کا اہتمام کیا جس کے بعد شہدائے کربلا اور تمام شہدائے اسلام کی روحوں کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔ دعا ہیکہ اللہ ہمیں امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے جنہوں نے اسلام اور حق کی سربلندی کے لئے اپنی جان جان آفرین کے سپرد کردیں اٹک پولیس شہدائے کربلا کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ ترجمان اٹک پولیس

