اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 12ملزمان گرفتار،

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 12ملزمان گرفتار،
جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کرداؤ پر لگی کل رقم -/61900روپے قبضہ پولیس میں لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے ڈھوک مسکین پہاڑی کے نزدیک جوئے کی محفل پر چھاپہ مار قمار بازی میں مصروف اشخاص ملک اسفند یار ولد ملک پرویز نزیر اعوان قوم ملک سکنہ محلہ محمود آباد حسن ابدال، خضر عباس ولد لطیف حسین قوم سید سکنہ محلہ میلاد نگر حسن ابدال، فرحان جاوید ولد جاوید اختر قوم مغل سکنہ محلہ پنجابیاں حسن ابدال، جاوید ولد عزیز گل قوم پٹھان سکنہ محلہ اسلام پورہ حسن ابدال، مزمل احمد ولد ثناء اللہ قوم سید سکنہ اقبال ٹاؤن لاہور حال اسلام پورہ حسن ابدال، عبدالحمید ولد عبدالعزیز قوم بٹ سکنہ ڈہوک مسکین حسن ابدال، آصف علیم ولد محمد علیم قوم دھیال سکنہ ڈھوک مسکین حسن ابدال، سمیع اللہ ولد جاوید قوم اعوان سکنہ میلاد نگر حسن ابدال، فارس خان ولد حاجی شفاقت علی قوم جدون سکنہ محلہ میلاد نگر حسن ابدال، ارباز ولد سلیمان خیل قوم وزیرستان سکنہ محلہ ڈہوک مسکین حسن ابدال اور ذیشان ولد فقیر محمد قوم بھٹی راجپوت سکنہ اسلام پورہ حسن ابدال کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم -/61900 روپے،7عددموبائل فون مالیتی۔/37500 روپے،ایک عدد ہنڈا 125 موٹر سائیکل جبکہ سوزوکی پک اپ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 193/19مورخہ 25.11.2019بجرم 324ت پ میں مجرم اشتہاری شمس العارفین ولد جہانداد سکنہ مردان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Wednesday, September 2, 2020