اٹک پولیس نے اندھے قتل کے ملزم کو ٹریس کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

نک میڈیا، پرنٹ میڈیا پر تشہیر کی گئی مورخہ 2020-08-20 کو ناصر خان ولد نادر خان قوم پٹھان سکنہ خنجر کلے مہمند ایجنسی نے نے تھانہ آ کر بتلایا کہ اس نے اپنے بیٹے کی لاش کی شناخت کر لی ہے لاش اس کے بیٹے فضل اللہ بعمر پندرہ سال کی ہے جو اس کے ساتھ راولپنڈی میں تندور پر کام کرتا تھا مورخہ 2020-08-17 کو اس کا بیٹا اپنے چچا کے گھر پنڈ گوندل ٹیکسلا آیا تھا جہاں سے شام کو وہ اپنا پلاٹ دیکھنے نکلا اور اس کے بعد واپس نہ آیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک خالد ہمدانی نے واقعہ کا خصوصی نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی حسن ابدال راجہ فیاض کی زہر نگرانی ایس ایچ او صدر حسن ابدال نیاز احمد اور ذوالفقار خان SI/HIU پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جن کی انتھک محنت کر کے ملزم سجاد خان کو ٹریس کرکے مورخہ 2020-09-04 کو گرفتار کیا اور ملزم سے آلہ قتل پسٹل 30 بور اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔ مقتول فضل اللہ 9 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جس کو اس کا چچا زاد بھائی مورخہ 2020-08-17 کو گھمانے کے بہانے چکڑا گاؤں کے ساتھ سروس روڈ کے قریب ویران جگہ پر لے گیا اور اسے قتل کر دیا مقتول فضل اللہ اور ملزم سجاد چچا زاد بھائی ہیں راولپنڈی میں تندور پر کام کرتے تھے جہاں پر ان کا ایک دوسرے سے جھگڑا ہوتا رہتا تھا دونوں تندور میں پارٹنر تھے فضل اللہ اپنے سے بڑے چچا زاد بھائی کو بے عزت کرتا تھا جس رنجش کی بنا پر سجاد نے منصوبہ بندی کر کے اپنے چچا زاد بھائی کو کو قتل کر دیا۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے اس اندھے قتل کے ملزم کو ٹریس کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش دی اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ اٹک پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کا فریضہ ہر صورت انجام دے گی اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
 
 
Friday, September 4, 2020