اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 04ملزمان گرفتار۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 04ملزمان گرفتار۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے 2100گرام چرس برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کر کے 03پسٹلز 30بور معہ متعدد روند قبضہ پولیس میں لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس کی آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص فیصل خان ولد ممتاز خان قوم علی زئی سکنہ خالقداد تحصیل حسن ابدال سے 2100 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ بسال کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص زر خان ولد گل سلام قوم جدون ساکن اوگی تھانہ اوگی حال نئی ٓبادی فتح جنگ سے 30 بور پسٹل معہ 17 ضرب روند برآمدکر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کی ٹیم نے ملزم محمد یونس خان ولد جنڈا خان قوم پٹھان ساکن ڈہوک گنجی ڈھیری طورے والی تحصیل جنڈسے پسٹل 30بور معہ 5ضرب رونداور ملزم طارق محمود ولد عباس خان قوم پٹھان سکنہ طور یوالی تحصیل جنڈ سے 30 بور پسٹل معہ 4 ضرب روند برآمدکر کے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کے علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔

ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, September 4, 2020