چوری کی کاریں ریکور گاڑی سے اسلحہ بھی برآمد

اٹک پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ اسلام آباد کی حدود سے دو گاڑیاں چوری ہوئی ہیں جن کو کار لفٹر دوسرے صوبے میں لے جانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او حسن ابدال سرکل ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق نعیم کی زیر سربراہی پولیس ٹیمز نے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی اور سخت ناکہ بندی کی وجہ سے کار لفٹر پتھر گڑھ کے قریب کار چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ دوسری گاڑی کو موٹروے پر پولیس سے بچنے کے لیے کارلفٹر نے تیزی سے بھگایا جس پر اس کا ایکسیڈنٹ ہوگیا اور کارلفٹر موقع پر ہلاک ہو گیا دونوں کاریں ریکور کر لی گئی۔گاڑی سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Sunday, September 6, 2020