اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 02ملزمان گرفتار۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 02ملزمان گرفتار۔
شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02بوتل شراب برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ پولیس میں لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر تھانہ انجراء کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص گلفام خان ولد گل زمان خان سکنہ محلہ غوثیہ تحصیل جنڈ سے 2بوتل شراب دیسی برآمدکر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص خلیل الرحمن ولد نور خان قوم پٹھان سکنہ محلہ حسن آباد چھب تحصٰیل جنڈ سے 30بور پسٹل معہ 3ضرب روند برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان اٹک پولیس

 

   

Monday, September 7, 2020