ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی تمام سرکلزکے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،چوکی انچارجز اور ہومیسائیڈ انوسٹیگیشن یونٹس کے ساتھ کرائم میٹنگ۔

حکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات وتعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی تمام سرکلزکے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،چوکی انچارجز اور ہومیسائیڈ انوسٹیگیشن(HIU) یونٹس کے ساتھ کرائم میٹنگ۔کرائم میٹنگ میں تھانہ جات کے کرائم بالخصوص سنگین مقدمات قتل،ڈکیتی اوراس کے علاوہ چوری،راہزنی وغیر ہ کو میرٹ پریکسو کرنے، ملزمان کی گرفتاری اور مجرمان اشتہاریوں کے ریکارڈ کا الگ الگ جائزہ لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،چوکی انچارجز اور ہومیسائیڈ انوسٹیگیشن(HIU)یونٹ کے انچارجز نے شرکت کی جس میں ڈی پی او اٹک نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت تمام فیلڈ افسران اور انچارجز کی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او اٹک نے مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات بالخصوص قتل کے زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے،قتل کے بقیہ ملزمان کو گرفتار کرنے اور کییٹگری اے کے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرخصوصی زور دیا۔ ضلع بھر میں منشیات فروشوں،قحبہ خانوں اور جوئے کے اڈوں کے خلاف کاروائی کرنے پر زور دیا۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے تمام اہم تنصیبات بنک،پٹرول پمپ،جیولری شاپس،چرچ گوردوارہ جات وغیرہ کی سیکورٹی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کی ہدایات جاری کیں اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس کسی بھی شر پسند عناصر کو امن امان میں خلل ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ترجمان اٹک پولیس

 

   

Wednesday, September 9, 2020