اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 04ملزمان گرفتار۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 04ملزمان گرفتار۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے 6کلو180گرام چرس برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کر کے 01پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ پولیس میں لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پرتھانہ حضرو کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص محمد شفیق ولد دوست محمد کالا قوم ملیار ساکن ملک مالا تحصیل حضرو سے 1180 گرام چرس گردہ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے ملزم خالد حسین ولد نذر حسین قوم اعوان ساکن محلہ ٹوٹیاں حاجی شاہ تحصیل و ضلع اٹک سے 2500 گرام چرس گردہ اور ملزم محمد ماجد ولد محمد صادق قوم اعوان ساکن محلہ شرقی حاجی شاہ تحصیل و ضلع اٹک سے 2500 گرام چرس گردہ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔
تھانہ بسال کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص محمد طارق ولد فیروز دین قوم راجپوت ساکن محلہ شابانوں والی دومیل تحصیل جنڈ سے 30 بور پسٹل معہ 4ضربروند برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان اٹک پولیس

 

   

Thursday, September 10, 2020