اٹک پولیس نے نان کوالیفائڈ ڈاکٹر مظہر کو مجرمانہ غفلت سے انسانی جان کو ضائع کر نے پر گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ اٹک پولیس نے نان کوالیفائڈ ڈاکٹر مظہر کو مجرمانہ غفلت سے انسانی جان کو ضائع کر نے پر گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ۔

کسی شخص کو بھی عوام کی جانوں سے کھیلنےکی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی حسن ابدال کو مسمی بشیر احمد ولد نذیر محمد نے تحریری درخواست دی کہ اس کے حقیقی بھائی مسمی خالد محمود نے اپنی بیوی کا ڈاکٹر مظہر کے ہسپتال سے زچگی کا آپریشن کروایا ۔ڈاکٹر مظہر نان کو الیفائڈ ہے اس نے خود کو ڈاکٹر اور اپنی بیوی کو گائنی سرجن ظاہر کیا ۔انکی دوران آپریشن مجرمانہ غفلت کی وجہ سے اسکی بھابھی جاںبحق ہو گئی ۔جس پر اٹک پولیس نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد ملزم ڈاکٹر مظہر کو قانونی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ اٹک پولیس کسی بھی شخص کو کسی دوسرے شخص کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہ دے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان اٹک پولیس

 

 

Friday, September 11, 2020
image: