اٹک پولیس نے اپنے ہی بھانجے کو پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس نے اپنے ہی بھانجے کو پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
قاتل کوئی بھی ہو قانون کی پکڑ سے دور نہیں،قانون کی عمل داری کو یقینی بنائیں گے۔ڈی پی اواٹک سید خالد ہمدانی
تفصیلات کے مطابق مورخہ 10.09.2020کو تھانہ سٹی اٹک کو اطلاع موصول ہوئی کہ مسمات ن ج جو کہ احمد خان کی خالہ ہیں اور جس کا احمد خان سے رقم کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھانے اپنے بھانجے احمد خان کو پسٹل سے فائر کر کے قتل کر دیا۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او صدر سرکل ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی اٹک حامد کاظمی اور انچارج ایچ آئی یو عظمت حیات نے ملزمہ کو فوری گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔دوران تفتیش ملزمہ سے قتل کی واردات میں استعمال ہو نے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ.ملزمہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر اپنے بھانجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اٹک پولیس کسی بھی مجرم کو قانون کے شکنجے میں لائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی اور قاتل کو ئی بھی ہو قانون کی پکڑ سے دور نہیں۔قانون کی عمل داری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

 

 

Monday, September 14, 2020