پریس ریلیز مورخہ 14.09.2020

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 14.09.2020
اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 03ملزمان گرفتار۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے2250گرام چرس،500گرام ہیر وئن برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کر کے02پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ پولیس میں لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص حضرت ولی ولد خادم شاہ قوم آفریدی ساکن جمرود کارخانہ مارکیٹ پشاور سے 2250گرام چرس اور 500 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ باہتر کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص نعمان علی ولد امیر عالم قوم بھٹی ساکن ہمک تحصٰل جنڈ سے رائفل 12 بور ڈبل بیرل معہ 2 ضرب کارتوس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ حضرو کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 317/20 مورخہ 27.08.20 بجرم 324/34 ت پ تھانہ حضرو ملزم وسیم راجہ ولد محمد نواز قوم آرائیں سکنہ مکان نمبر 173 گلی نمبر 6 حسن آباد تحصیل حضرو ضلع اٹک سے دوران گرفتاری مذکورہ سے آلہ ضرر پسٹل 30 بور معہ 4ضرب روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان اٹک پولیس

 

   

Monday, September 14, 2020