اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،07ملزمان گرفتار۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلا عات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،07ملزمان گرفتار۔
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3000گرام چرس برآمد، جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر رقم معہ اشیائے قمار بازی قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف دوران کریک ڈاؤن ملزم فیضان علی ساکن سیدھن تحصیل حضرو سے 1500گرام گردہ چرس برآمد کی اور ملزم فرمان علی ساکن حضرو سے 1500گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔تھانہ جنڈ کی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف اشخاص آفتاب ایوب،حیدر علی،عاصم شہزاد،ثقلین شاہ، ساجد فاروق کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم شمار کرنے پر11000 روپے، کل 5 عدد موبائل فون مالیتی 14000 جبکہ 4 موٹرسائیکل مالیتی 240000روپے جبکہ کل رقم و اشیاء پڑ 265000 روپے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
Friday, September 18, 2020