تھانہ اٹک خورد کی ٹیم کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 21.9.2020
تھانہ اٹک خورد کی ٹیم کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔
منشیات فروشوں سے 1500گرام چرس،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں سے 01کلاشنکوف،01عدد پسٹل 9mmاور 01پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لیے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوے 4ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز اور منشیات قبضہ میں لی،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد فہد ولد اصغر علی سکنہ اٹک شہر سے سٹین گن نما پسٹل 9MM معہ 13 ضرب روند،ملزم حماد خان ولد محمد فیاض خان سکنہ شادی خان تحصیل حضروسے کلاشنکوف معہ 15 ضرب رونداور ملزم اسحٰق ولد کرم الٰہی سکنہ تحصیل حضرو سے پسٹل 30 بور معہ 6 ضرب روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم اللہ بخش ولد روشن دین سکنہ مانسر تحصیل و ضلع اٹک سے 1500 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
Monday, September 21, 2020