اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،06ملزمان گرفتار۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،06ملزمان گرفتار۔
منشیات فروشوں کے خلا ف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8کلو 740گرام چرس برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01عدد پسٹل 30بور معہ روند قبضہ میں لیے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم شیر عالم ولد ظاہر شاہ سکنہ محلہ کھڑی اللہ خان میرہ کھچوڑی تحصیل و ضلع پشاور سے 2020گرام چرس گردہ برآمدکیا اور ملزم کامران عثمان ولد محمد عثمان سکنہ تحصیل و ضلع نوشہرہ سے 2100گرام چرس گردہ برآمدکر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم مسعود احمد ولد سلطان محمد ساکن گگن تحصیل فتح جنگ سے1220 گرام چرس برآمد کی اور ملزم محمد اسرار عابد ولد محمد صفدر ساکن پڑی تحصیل فتح جنگ سے 1300 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ بسال کی ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد بشیر احمد ولد غلام یحیٰ ساکن کھنڈا سے 2100 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم عامر شہزاد ولد محمد رفیق سکنہ محلہ شیخاں والا کھنڈا تحصیل جنڈ سے 30 بور پسٹل معہ 2 ضرب روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
   
Wednesday, September 23, 2020