پریس ریلیز

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ پریس ریلیز کچھ دن قبل حسن ابدال سکھ گھرانے سے تعلق رکھنے والی بلبل کو ر بعمر 22سال گھر سے لاپتہ ہوئی جس پر مقامی پولیس نے حسب ضابطہ کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور شبانہ روز محنت سے لڑکی کو برآمد کر کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا اور اس نے  عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے گئی تھی جس پرعدالت نے آئندہ قانونی کاروائی کے لیے اسے دار الامان بھجوا دیا۔ بعد ازاں والدین کی درخواست پر عدالت نے دار الامان میں انہیں لڑکی سے ملنے کی  اجازت دی اور لڑکی نے بعد از ملاقات اپنے والدین کے ساتھ جانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر عدالت کے حکم سے اسے اپنے والدین کے ساتھ روانہ کر دیا گیا۔  اس دوران ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی  سکھ کمیونٹی اور لڑکی کے والدین سے رابطے میں  رہے اورانہیں مکمل قانونی مدد اورتحفظ فراہم کیا گیا۔سکھ کمیونٹی نے بھر پور تعاون کرنے پر اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

 

Wednesday, September 23, 2020
image: