منشیات فروشوں سے 5کلو 80گرام چرس اور جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر رقم معہ اشیائے قمار بازی قبضہ میں لی۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،9ملزمان گرفتار
منشیات فروشوں سے 5کلو 80گرام چرس اور جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر رقم معہ اشیائے قمار بازی قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ائیر پورٹ کی ٹیم نے منشیات فروش راجہ نزاکت حسین ولد راجہ محمد افسرساکن مورت تحصیل فتح جنگ سے 2120 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنڈ کی ٹیم نے منشیات فرشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم محمد ابرار سکنہ جنڈ سے 1260 گرام چرس،ملزم زبیر جاوید سکنہ جنڈ سے 1200 گرام چرس اور ملز م عد یل احمدسکنہ جنڈ سے 500 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔
تھان بسال کی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف اشخاص شیراز اقبال، طارق محمود، سلیم اختر، افضال م،محمد اعجازکوگرفتار کر کے رقم پڑ مبلغ -/30060 روپے چار عدد موبائل فون کل مالیتی -/11500 روپے اور موٹرسائیکل 70CC مالیتی -/25000 روپے کل برآمدگی66560روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
Tuesday, September 22, 2020