ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. اس موقع پر ایس ڈی پی او حسن ابدال ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق نعیم ،ایس ایچ او سٹی حسن ابدال ارشد خٹک اور ایس ایچ او صدر حسن ابدال نیاز احمد بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ایس ڈی پی او حسن ابدال سرکل ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق نے ہندو یاتریوں کی گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال آمد پر سکیورٹی انتظامات کے متعلق ڈی پی او اٹک کو بریف کیا۔ ڈی پی او اٹک نے منتظمین پنجہ صاحب حسن ابدال سے بھی ملاقات کی.ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے SOPکے مطابق فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او اٹک نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کے کنٹرول روم کو چیک کیا اور ہدایت کی کے تمام CCTVکیمرے ہر وقت ورکنگ پوزیشن میں ہونے چاہئیں.گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو ہائی الرٹ رے کر ڈیوٹی کرنے کا حکم دیا تاکہ کسی بھی قسم مشکوک سرگرمی پر نظر رکھی جاسکے.
ترجمان اٹک پولیس
 
   
   
Thursday, September 24, 2020