اٹک پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 05ملزمان گرفتار۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 05ملزمان گرفتار۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4500گرام چرس اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01رائفل 12بور اور 01عدد پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لیے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے منشیات فرو ش اکبر علی خان ولد سیدا گل ساکن تحصیل و ضلع نوشہرہ سے 2200 گرام چرس اور منشیات فروش محمد ظاہر ولد انور خان سکنہ تحصیل و ضلع صوابی سے 800 گرام چرس گردہ برآمدکر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے منشیات فرش ظہور الہی ولد محمد اقبال ساکن حسن ابدال سے 1500 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ باہتر کی ٹیم نے ملزم مطلع اللہ خان ولد محمد انور خان ساکن سقہ آباد تحصیل و ضلع اٹک سے 30 بور پسٹل معہ روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کی ٹیم نے ملزم عنایت اللہ ولد محمد اکرم ساکن طورے والی تحصیل جنڈ سے رائفل 12 بور معہ روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
 
   
 
Thursday, September 24, 2020